کووڈ-19: ملازمین کے لئے معلومات

کووڈ-19 اور آپ کے کام کے مقام سے متعلق پیشہ ورانہ صحت و حفاظت کے بارے میں پوچھے جانے والے عام سوالات۔

Shape

اشاعت کے وقت یہ معلومات درست ہے۔

کووڈ-19 کے متعلق تازہ ترین معلومات کے لئے coronavirus.vic.gov.au پر بھی جائیں۔

اپنی صنعت کی مخصوص معلومات اور تقاضوں کے متعلق اپنے آجر سے بات کریں۔

coronavirus.vic.gov.au

آپ کے آجر کا کام آپ کو کووڈ-19 کے خطرات سے بچانا ہے

وکٹوریا کے قانون برائے پیشہ وارانہ صحت و تحفظ کے تحت ضروری ہے کہ آپ کا آجر کام کا ایسا ماحول فراہم کرے اور برقرار رکھے جو ہر قابل اطلاق حد تک ملازمین کی صحت کے لئے محفوظ اور بےخطر ہو۔ اس میں جائے ملازمت پر کووڈ-19 کا سامنا ہونے کے خطرے کے انسداد کے لئے کی جانے والی کاروائیاں بھی شامل ہیں۔

ضروری ہے کہ آپ کا آجر شناخت کرے کہ آیا اس کی جائے ملازمت میں ملازمین یا دیگر افراد کو کووڈ-19 سے منسلک صحت کا کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ضروری ہے کہ وہ ہر قابل اطلاق حد تک درج ذیل کام کرے:

  • ان خطرات کو ختم کرنے یا گھٹانے کے لئے قابو پانے کے مناسب اقدامات استعمال
  • خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے کے طریقے کی فیصلہ سازی جیسے کاموں کے دوران ملازمین اور صحت و تحفظ کے نمائندگان (HSRs) سے مشورہ
  • ملازمین کو ضروری معلومات، ہدایات، تربیت یا نگرانی فراہم کرتے ہوئے انہیں محفوظ طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں
  • ملازمین کو مناسب زبانوں میں جائے ملازمت پر صحت و تحفظ کے متعلق معلومات فراہم کرنا

آپ کا آجر کووڈ-19 کے متعلق سرکاری احکام پر عمل کرنے کا بھی پابند ہے مثال کے طور پر وکٹوریہ کے وزیر صحت کی طرف سے عالمگیر وبا کے متعلق احکام۔

ضروری ہے کہ آپ کا آجر کووڈ-19 کے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کرے، مثال کے طور پر وکٹوریا کے چیف ہیلتھ افسر کی ہدایات پر۔

کووڈ-19 سے سامنا ہونے کے خطرے کا بندوبست کرنے کے لئے آپ کے آجر کی کاروائیاں درج ذیل پر منحصر ہوں گی:

  • آپ کے کام کی قسم
  • کام سے منسلک خطرے کی سطح
  • ان کاموں اور متعلقہ کاموں کے لئے منطقی طور پر قابل عمل کاروائیاں، بشمول سازوسامان کی دستیابی
  • وکٹوریہ کے وزیر صحت کی طرف سے عالمگیر وبا کے متعلق حالیہ احکام یا سرکاری ہدایات، مثال کے طور پر ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی طرف سے رہنمائی

قابو پانے کے اقدامات

کووڈ-19 سے سامنا ہونے کے خطرے کا بندوبست کرنے کے لئے قابو پانے کے مناسب اقدامات کی چند مثالوں میں شامل ہیں:

  • ممکن ہونے پر جسمانی فاصلہ
  • کام کا طریقہ کار تبدیل کر کے دیگر افراد سے رابطہ گھٹانا
  • ملازمین کو کسی اور مقام، جیسا کہ گھر سے کام کرنے کی اجازت دینا
  • افرادی قوت کے حلقے بنانا (مثال کے طور پر ایک شفٹ کے ملازمین کو کام کے لئے ایک مقام پر رکھنا) تاکہ بیماری پھیلنے یا کمیونٹی میں منتقلی کی صورت میں کووڈ-19 کا پھیلاؤ کم از کم کیا جا سکے
  • یہ یقینی بنانا کہ کام کے مقام پر تازہ ہوا کا کافی گزر ہے
  • جائے ملازمت میں صفائی اور ڈس انفیکشن کو بڑھانا، خاص کر زیادہ استعمال کے مقامات پر
  • مشترکہ فونز، ڈیسکس، آلات اور سامان کے استعمال سے گریز کرنا
  • جائے ملازمت پر ہر ایک کو اچھے حفظان صحت پر عمل کرنے کا حوصلہ دینا اور ہاتھ دھونے کی سہولت اور ہینڈ سینیٹائزر جیسی اشیاء فراہم کرنا
  • یقینی بنانا کہ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ملازمین کام پر نہ آئیں اور جائے ملازمت پر کسی ملازم کے علامات ظاہر کرنے کی صورت کے لئے پیشگی منصوبے بنانا
  • حفظان صحت کے عمل کی پیروی کے لئے اضافی وقفہ دینا
  • جائے ملازمت پر آنے والے ملازمین اور ملاقاتیوں کا ریکارڈ رکھنا
  • ضرورت ہونے پر ذاتی حفاظتی سامان (PPE) فراہم کرنا، اور PPE کی ضرورت اور محفوظ استعمال کے طریقے کے متعلق معلومات اور تربیت دینا۔

اگر آپ اپنی جائے ملازمت پر کووڈ-19 کے خطرات کے بندوبست کے متعلق فکرمند ہیں

آپ کو ملازمت پر محفوظ رہنے کا حق حاصل ہے۔ اگر آپ اپنی جائے ملازمت پر کووڈ-19 کے خطرے کے انتظام کے متعلق فکرمند ہیں تو آپ اپنے آجر یا HSR (اگر موجود ہو) سے موجودہ اقدامات کے متعلق بات کر سکتے ہیں۔

اگر تب بھی آپ کو صحت و تحفظ کی فکر لاحق ہو تو آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:

  • اپنی جائے ملازمت پر مسئلہ حل کرنے کے طریقہ کار کی پیروی
  • ورک سیف کی مشاورتی ٹیم سے 089 136 1800 پر رابطہ
  • اپنے حالات کے مطابق مخصوص مشورے کا حصول، بشمول ملازمین، تنظیموں، قانونی مددگاروں سے، یا محکمۂ صحت یا دیگر سرکاری ایجنسیوں کا جاری کردہ سرکاری مشورہ

آپ کی صحت و تحفظ کی ذمہ داریاں

بطور ملازم آپ کی ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:

  • جائے ملازمت میں منطقی حد تک اپنے صحت و تحفظ کا خیال رکھنا
  • جائے ملازمت میں منطقی حد تک دوسروں کے صحت و تحفظ کا خیال رکھنا
  • OHS قانون کے تحت کسی تقاضے کی تعمیل کے لئے اپنے آجر کی کاروائیوں میں تعاون کرنا

اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے آجر کی جانب سے کووڈ-19 کے خطرات گھٹانے کے لئے بنائی گئی تمام منطقی پالیسیوں یا ہدایات سے تعاون کرنا ہو گا، خواہ آپ گھر سے کام کر رہے ہوں۔

اگر آپ کی طبیعت خراب ہوں یا آپ کے خیال میں آپ قریبی رابطہ ہو سکتے ہوں تو دوسروں کے تحفظ کے لئے درج ذیل اقدامات لیں۔

طبیعت خراب ہونے پر کیا کرنا ہو گا

کووڈ-19 کی درج ذیل علامات پر نظر رکھیں:

  • بخار
  • ٹھنڈ لگنا یا پسینہ آنا
  • کھانسی
  • گلے میں درد
  • سانس کی تنگی
  • ناک بہنا
  • بو یا ذائقے کی حس کھو جانا یا بدل جانا۔

چند افراد میں سر درد، پٹھوں کا درد، بند ناک، متلی، الٹی اور ہیضے کی علامات بھی پیش آتی ہیں۔

اگر آپ میں کووڈ-19 کی کوئی علامت ہو، چاہے یہ کتنی ہی ہلکی ہو، آپ کو فوراً سیلف آئسولیشن شروع کر دینی چاہیے، ٹیسٹ کروانا چاہیے اور اگر آپ کو ضرورت ہو تو اپنے ڈاکٹر یا 398 675 1800 پر وکٹورین کرونا وائرس ہاٹ لائن سے ہدایات طلب کرنی چاہئیں۔

ٹیسٹ کروانے کے متعلق مزید تفصیل دیکھیں

آپ کو درج ذیل کام بھی کرنے چاہئیں:

  • جلد از جلد اپنے آجر کو اطلاع دیں
  • اپنی جائے ملازمت کے طریقہ کار کی پیروی کریں
  • حالات میں تبدیلی کی صورت میں اپنے آجر کو اطلاع دیں، مثال کے طور پر اگر آپ میں کووڈ-19 کی مثبت تشخیص ہو جائے

اگر آپ کا کووڈ-19 میں مبتلا کسی شخص سے واسطہ رہا ہو تو کیا کرنا چاہیے

اگر آپ کا کووڈ-19 میں مبتلا کسی شخص سے واسطہ رہا ہو تو آپ کو ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے طریق کار پر عمل کرنا چاہیے۔

اگر آپ کے لیے آئسولیشن ضروری ہو تو آپ کو اپنے آجر کو جلد از جلد بتانا چاہیے اور صورتحال بدلنے پر بھی اسے آگاہ کرنا چاہیے، مثال کے طور پر اگر آپ میں کووڈ-19 کی تشخیص ہو جائے۔

آپ کی زبان میں معلومات

اپنی زبان میں ورک سیف کے متعلق مزید معلومات کے لئے ہماری زبانی اور تحریری ترجمے کی سروس (TIS نیشنل) کو 450 131 پر کال کریں۔