آجروں کے لئے کووڈ-19 کی معلومات

کووڈ-19 کے خطرات کی شناخت اور ان پر قابو پانے کے لئے عمومی اقدامات۔

Shape

اشاعت کے وقت یہ معلومات درست ہے۔

کووڈ-19 کے متعلق تازہ ترین معلومات کے لئے coronavirus.vic.gov.au پر بھی جائیں، کیوں کہ ہدایات اور صنعتی تقاضے کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں اور ان سے آگاہ رہنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

coronavirus.vic.gov.au

پیشہ وارانہ صحت و تحفظ کا قانون اور کووڈ-19

بطور آجر آپ پر قانونی ذمہ داریاں لاگو ہوتی ہیں جو قانون برائے صحت و تحفظ 2004 کے تحت آپ کی جائے ملازمت میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے انسداد کے متعلق ہیں۔ جس حد تک یہ عملاً ممکن ہو، آپ کو:

  •  کام کا ایسا ماحول فراہم کریں اور برقرار رکھیں جو ملازمین کی صحت کے لئے محفوظ اور بےخطر ہو
  • ملازمین کو ضروری معلومات، ہدایات، تربیت یا نگرانی فراہم کرتے ہوئے انہیں محفوظ طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں
  • ملازمین کو مناسب زبانوں میں جائے ملازمت پر صحت و تحفظ کے متعلق معلومات فراہم کریں
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے کام کی سرگرمیوں کے باعث دیگر افراد کی صحت یا تحفظ کو خطرات لاحق نہ ہو جائیں۔

یہ رہنمائی COVID-19 سے واسطے کے خطرے کو پہچاننے اور کنٹرول کرنے کے لیے کچھ عمومی اقدامات بتاتی ہے جو صحت و حفاظت کے ضمن میں اپنے فرائض پورے کرنے کے لیے ضروری ہے۔

وکٹوریہ کے وزیر صحت کی طرف سے عالمگیر وبا کے متعلق احکام کے تحت آپ COVID-19 کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بعض مخصوص اقدامات کرنے کے بھی پابند ہو سکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے خطرات کی شناخت

اگر آپ کی جائے ملازمت پر کووڈ-19 کا سامنا ہونے سے کسی ملازم کی صحت کو خطرہ درپیش ہو تو آپ کی اس کی شناخت کرنی ہو گی۔

کووڈ-19 درج ذیل طریقوں سے پھیل سکتا ہے:

  • کھانسنے، چھینکنے، بولنے، چلانے یا گانے جیسے کاموں سے پیدا ہونے والے ننھے قطرے جو کچھ وقت تک ہوا میں معلق رہتے ہیں، خاص کر ہوا کے کم بہاؤ والی اندرون عمارت جگہوں میں
  • متاثرہ شخص کے کھانسنے، چھینکنے، بولنے، چلانے یا گانے سے پیدا ہرنے والی قطرے - آپ کے قریبی رابطے میں ہونے پر یہ آپ کی آنکھوں، ناک یہ منہ میں جا سکتے ہیں یا سطحوں پر گر سکتے ہیں
  • قطروں سے آلودہ اشیاء یا سطحوں (جیسے دروازوں کے ہینڈل) کو چھونا۔

خطرات کی شناخت کرنے کے طریقے

  • حالات کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ تازہ ترین مشورے کے حصول کے لئے coronavirus.vic.gov.au پر جائیں۔
  • اپنی جائے ملازمت اور کام کے طریقوں کا جائزہ لے کر ان طریقوں کی شناخت کریں جن سے کووڈ-19 پھیل سکتا ہے۔ مثال کے طور پر جب ملازمین بند اور ہوا کا بہاؤ نہ رکھنے والی جگہوں میں ہوں، سامان کا اشتراک کریں یا زیادہ چھوئی جانے والی سطحوں سے رابطے میں آئیں۔
  • غور کریں کہ کہیں کام کی سرگرمیاں دیگر افراد، جیسے کلائنٹس اور عوام کو کووڈ-19 سے سامنا ہونے کے خطرے میں تو نہیں ڈال رہیں۔

کووڈ-19 کے خطرات پر قابو پانا

جب آپ کی جائے ملازمت میں صحت و تحفظ کے خطرے کی شناخت کی جائے تو ضروری ہے کہ آپ ہر منطقی حد تک خطرے کو ختم کریں۔ اگر آپ خطرہ ختم نہیں کر سکتے تو ضروری ہے کہ آپ ہر منطقی حد تک خطرے کو گھٹائیں۔ قابو پانے کے لئے استعمال کردہ اقدامات خطرے پر اور اس بات پر منحصر ہوں گے کہ آیا وہ اقدام آپ کی جائے ملازمت پر دستیاب اور اس کے لئے مناسب ہے یا نہیں۔

یقینی بنانا کہ آجروں کو معلوم ہو کہ کیا کرنا ہے

ہر منطقی حد تک کووڈ-19 سے سامنا ہونے کے خطرات ختم کرنے یا گھٹانے کی آپ کی ذمہ داری میں درج ذیل کو یقینی
بنانا شامل ہے:

  • ملازمین کو معلوم ہو کہ طبیعت خراب ہونے یا خود کو متاثرہ سمجھنے کی صورت میں کیا کرنا ہے (نیچے دیکھیے)
  • بیمار ملازمین جائے ملازمت پر نہیں آ سکتے، اس میں کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ملازمین (جائے ملازمت کی نگران ٹیسٹنگ کے حصے کے طور پر کیے گئے ٹیسٹس کے علاوہ) اور مصدقہ کووڈ-19 کیس شامل ہیں۔

کووڈ-19 کی درج ذیل علامات پر نظر رکھیں:

  • بخار
  • ٹھنڈ لگنا یا پسینہ آنا
  • کھانسی
  • گلے میں درد
  • سانس کی تنگی
  • ناک بہنا
  • بو یا ذائقے کی حس کھو جانا یا بدل جانا۔

چند افراد میں سر درد، پٹھوں کا درد، بند ناک، متلی، الٹی اور دستوں کی علامات بھی پیش آتی ہیں۔

اگر کسی ملازم میں COVID-19 کی کوئی علامت ظاہر ہو، چاہے یہ کتنی ہی معمولی ہو، اسے کام پر نہیں جانا چاہیے۔
اس کے بجائے اسے درج ذیل کام کرنے چاہئیں:

  • فوراً ذاتی علیحدگی اختیار کرے
  • ٹیسٹ کروائے۔
  • اگر ضرورت ہو تو اپنے ڈاکٹر یا 1800675398 پر وکٹورین کرونا وائرس ہاٹ لائن سے طبی مشورہ طلب کرے

ریکارڈ رکھنا

جائے ملازمت پر آنے والے افراد کا ریکارڈ رکھنے کے متعلق وکٹورین حکومت کے تقاضوں کی پیروی کریں۔

جسمانی فاصلہ

  • یقینی بنائیں کہ ملازمین ایک دوسرے اور دیگر افراد کے درمیان کم از کم 1.5 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  • وکٹورین حکومت کے کمرے کی گنجائش کے اصولوں پر عمل کریں۔
  • آمنے سامنے ملاقاتیں کم از کم کر دیں۔
  • کام کے لچکدار انتظامات کی اجازت دینے پر غور کریں، جیسے ملازمین کا گھر سے کام کرنا یا آغاز اور اختتام کے مختلف اوقات۔

ہوا کا گزر

عمارتوں کے اندر ماحول میں تازہ ہوا کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں۔ تازہ ہوا ان کے ذریعے اندر آ سکتی ہے:

  • کھڑکیاں، دروازے یا ہوا کے وینٹ کھولیں
  • ایسے ایر کنڈیشننگ، ہیٹنگ یا وینٹیلیشن سسٹمز جو باہر کی ہوا اندر لانے کی سیٹنگ پر ہوں

اگر عمارتوں کے اندر تازہ ہوا کو بڑھانے سے ہوا کا گزر بہتر نہ ہو سکتا ہو تو ہوا صاف کرنے والے آلات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

صفائی

  • باقاعدہ صفائی کے عمل میں اضافہ کریں۔
  • زیادہ چھوئی جانے والی اور مشترکہ سطحوں، جیسا کہ فون، کی بورڈ، دروازوں کے ہینڈل، بجلی کے سوئچ اور بینچوں کی سیٹیوں کو باقاعدگی سے صاف اور ڈس انفیکٹ (جراثیم سے پاک) کریں۔
  • صفائی اور ڈس انفیکٹ کرنے کے متعلق محکمۂ صحت کے مشورے پر عمل کریں۔

ذاتی صفائی

ملازمین کو اچھی طرح ہاتھ صاف رکھنے کا موقع دینے کے لئے مناسب سہولیات یا مصنوعات فراہم کریں (جیسے ہینڈ سینیٹائزر اور صابن)۔

جائے ملازمت پر ہر ایک کو اچھے حفظان صحت کا مظاہرہ کرنا چاہیے:

  • باقاعدگی سے صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں (کم از کم 20 سیکنڈ تک) یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں
  • اگر ہاتھوں پر گںدگی نظر آ رہی تو انہیں صابن اور پانی سے دھوئیں
  • صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں:
    • کھانے سے پہلے
    • ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد
    • کسی عوامی مقام سے آنے کے بعد
    • کھانسنے، چھینکنے یا ناک صاف کرنے کے بعد
  • کھانستے یا چھینکتے ہوئے اپنا ناک اور منہ ڈھکیں اور استعمال شدہ ٹشو فوراً ضائع کر دیں۔

ذاتی حفاظتی سامان (PPE)

  • ضرورت ہونے پر PPE فراہم کریں۔
  • PPE کی ضرورت اور محفوظ استعمال کے طریقے کے متعلق معلومات اور تربیت دیں۔
  • کووڈ-19 کے خطرات کا انتظام: جائے ملازمت پر فیس ماسکس پر مزید جانیے

آپ کی زبان میں معلومات

اپنی زبان میں WorkSafe کے متعلق مزید معلومات کے لئے ہماری زبانی اور تحریری ترجمے کی سروس (TIS نیشنل) کو 131450 پر کال کریں۔